واشنگٹن،17؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایک نیا انتظامی حکم نامہ جاری کرنے والی ہے جو پچھلے اقدام کی جگہ لے گا جس میں سات مسلمان ملکوں سے اور زیادہ تر مہاجرین کے سفر پر عارضی پابندی لگائی گئی ہے۔نویں سرکٹ اپیلز کورٹ میں جمعرات کو دائر کردہ ایک درخواست میں، سرکاری وکلا نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اُس فیصلے کو زیر توجہ نہ لایا جائے جس میں سفری پابندی کی عارضی معطلی پر روک لگائی گئی ہے، یہ کہتے ہوئے کہ برعکس اس کے، ایک نیا حکم نامہ جاری کیا جا رہا ہے۔امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ ایسا اقدام کرتے ہوئے صدر ملک کو فوری طور پر محفوظ بنانے کا انتظام کریں گے، بجائے اس کے کہ ممکنہ وقت لیوا قانونی چارہ جوئی پر کوئی مزید اصرار کیا جائے۔